ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / نائیڈو، امر، میسا، چدمبرم، سبل سمیت 43لوگوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا 

نائیڈو، امر، میسا، چدمبرم، سبل سمیت 43لوگوں نے راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا 

Mon, 18 Jul 2016 20:03:55    S.O. News Service

نئی دہلی، 18؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مرکزی وزراء ایم وینکیا نائیڈو، پیوش گوئل، نرملا سیتا رمن اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم، کپل سبل، ایس پی لیڈر امر سنگھ، جے ڈی یو لیڈر شرد یادو سمیت منتخب کئے گئے 43دوبارہ منتخب کئے گئے ، نومنتخب یا نامزد اراکین نے آج پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پہلے دن راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔حلف لینے والوں میں نومنتخب وزیر ماحولیات انیل مادھو دوے ، پارلیمانی امورکے وزیرمملکت مختار عباس نقوی، سابق وزیر اور این سی پی لیڈر پرفل پٹیل، آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد کی بیٹی میسا بھارتی، مشہور وکیل رام جیٹھ ملانی(آرجے ڈی )شامل ہیں۔حلف لینے والے سابق وزراء میں کانگریس کی امبیکا سونی، ایس پی رکن بینی پرساد ورما بھی شامل ہیں، نامزد سمبھاجی ساہو چھترپتی نے بھی ایوان بالا کی رکنیت کا حلف لیا۔چیئرمین حامد انصاری نے حلف لینے والے اراکین کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ یہ اراکین قابل ذکر شراکت دیں گے۔بہار سے منتخب اراکین میں میسا بھارتی، شرد یادو کے علاوہ بی جے پی کے گوپال نارائن سنگھ اور جے ڈی یو کے رام چندر پرساد سنگھ نے ایوان بالا کی رکنیت کا حلف لیا۔اتر پردیش سے سماج وادی پارٹی لیڈر امر سنگھ کے علاوہ ان کی ہی پارٹی کے سریندر سنگھ ناگر، وشومبھر پرساد نشاد، سنجے سیٹھ، ریوتی رمن سنگھ، بینی پرساد ورما اور چودھری سکھ رام سنگھ یادو، بی جے پی کے شیو پرکاش شکلا، بی ایس پی کے اشوک سدھارتھ اور کانگریس کے کپل سبل نے حلف لیا۔اتراکھنڈ سے کانگریس کے پردیپ ٹمٹا نے بھی لیا۔چھتیس گڑھ سے بی جے پی کے رام وچار نیتام اور کانگریس کی چھایا ورما نے حلف لیا۔جھارکھنڈ سے مختار عباس نقوی اور مہیش پودار(بی جے پی)نے حلف لیا، مدھیہ پردیش سے انل مادھو دوے کے علاوہ کانگریس کے وویک کے تنکھا نے ایوان کی رکنیت کا حلف لیا، مہاراشٹر سے پی چدمبرم(کانگریس ) اور پیوش گوئل(بی جے پی) کے علاوہ بی جے پی کے ہی وکاس مہاتمے اور ونے سہستربدھے، این سی پی کے پرفل پٹیل، شیوسینا کے سنجے راوت، نے حلف لیا۔اڑیسہ سے پرسنا آچاریہ اور وشنو چرن داس اور این بھاسکر راؤ( بی جے ڈی)نے حلف لیا۔پنجاب سے شرومنی اکالی دل کے بلوندر سنگھ بھنڈ راور کانگریس کی امبیکا سونی نے حلف لیا۔دونوں نے پنجابی میں حلف لیا۔راجستھان سے حلف لینے والوں میں ہرش وردھن سنگھ ڈنگرپور ، اوم پرکاش ماتھر، رام کمار ورما اور وینکیا نائیڈو( بی جے پی)نے حلف لیا۔تمل ناڈو سے آر ایس بھارتی اور ٹی کے ایس الانگوون نے حلف لیا۔آندھرا پردیش سے ٹی ڈی پی کے ٹی جی وینکٹیش نے حلف لیا۔اراکین کی طرف سے حلف لیے جانے کے دوران نامزد رکن اور مشہور باکسر میری کوم بھی ایوان میں موجود تھیں۔اس دوران حلف لینے والے اراکین کے افرادخانہ ، دوست اور بہی خواہوں سے مختلف ناظرین کی گیلریاں اور مخصوص گیلریاں بھری ہوئی تھیں۔


Share: